انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

آج انٹر بینک میں  کاروبار کے دوران  ڈالرکی اونچی پرواز کا سلسلہ رک گیا اور ایک ڈالر ایک روپے 35 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ایک روپے 35 پیسے سستا ہونےکے بعد ایک ڈالر 286 روپے50 پیسےکا ہوگیا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز  ڈالر287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی  ڈالر ایک روپے 50 پیسے سستا ہوکر 294  روپےکا ہوگیا۔