امریکی ریاست نیویارک کے شہر روچیسٹر میں ایک کنسرٹ میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ گزشتہ رات روچیسٹر کے ایک تفریحی مقام پر ہونے والےکنسرٹ میں پیش آیا جس میں معروف امریکی ریپرگلوریلا بھی مدعو تھیں۔
پولیس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ کنسرٹ میں فائرنگ کے باعث خوف و ہراس پھیلا تاہم بھگدڑ کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ریپرگلوریلا ‘جو کہ واقعے سے قبل اپنی پرفارمنس مکمل کرچکی تھیں’ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ حادثے پر میرا دل ٹوٹ گیا ہے، میرے مداح ہی میری دنیا ہیں، امید ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔