کیا پاکستان میں زلزلہ آ سکتا ہے؟ زلزلے آخر کیوں آتے؟ اور دوران زلزلہ کیا احتیاط برتیں

پروفیسر سید مُلازم حسین بخاری

ویسے تو یہ زلزلے قدرتی آفات کا حصہ ہیں اور ان کے بارے میں پیشگوئی کرنا ممکن نہیں چھ فروری 2023 کو مرکزی ترکیہ اور شام میں جو 7.8 اور 6.7 تباہ کُن زلزلہ آیا ہے تو پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں بھی معملولی زلزلہ کے جھٹکے آ سکتے ہے۔ اللہ سے دعا کرنی چاہئے اور اپنے گناہوں کی مغفرت مانگنی چاہئے۔
زلزلے کیسے آتے ہیں
پرانے زمانے میں جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو ہماری نانی اماں بتایا کرتی تھی کہ پوری زمین کو ایک بیل نے ایک سینگھ پر اُٹھا رکھا ہے جب وہ تھک جاتا ہے تو وہ زمین کو دوسرے سینگھ پر زمین کو جھٹکتا ہے جس کی وجہ سے زمین میں بھونچال یا زلزلہ آتا ہے
ماہرین کی کیا رائے ہے
مگر سائنس نے ہمیں بتایا ایسا باکلُ نہیں ہے
ہماری پوری زمین کئی پلیٹوں پر قائم ہے مگر ان میں تین بہت بڑی ہیں، جنکا نام یوریشین، بھارتی اور اریبین ہے۔
جب یہ پلیٹیں زمین کی حرارت کیوجہ سے سرکتی ہیں تو ان پلیٹوں کے اوپر والی زمین سرکتی ہے تو یہ زلزلہ کا باعث بنتی ہیں ان کے درمیان سے لہروں کی شکل میں حرارت باہر نکلتی ہے اور زمین کے چاروں جانب یلغار کرتی ہے بلکہ کافی دور دور تک جھٹکوں کی شکل میں طاقتور لہریں زمین پر قائم سب کچھ نیست و نابود کر دیتی ہیں
آتش فشاں کا پھٹنا، یا زلزلوں آنا ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہوتے ہیں ہیں: جیسے نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، فلپائن، جاپان، روس، شمالی امریکہ میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقے، وسطی امریکہ، پیرو اور چلی شامل ہیں۔ اسی طرح بحرالکاہل کے کئی حصے بھی ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں زیادہ زلزلے آنے کا خدشہ رہتا ہے۔
پاکستان انڈین پلیٹ کے باکلُ سامنے شمالی سرحد پر واقع ہے جسے ہمالیہ رینج کہتے ہیں
پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

زلزلے سمندر کی تہہ میں بھی آتے ہیں جیسے سونامی اور پہاڑوں میں بھی واقع ہوتے ہیں جیسے آتش فشاں کے لاوے باہر نکلتے ہیں

جدید تاریخ کے چند تباہ کن زلزلے
1.انڈونیشیا
سماٹرا میں 9 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے میں دو لاکھ 27 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یہ خوفناک زلزلہ دسمبر 26; 2004,کو آیا تھا
2. ہیٹی کا زلزلہ
12 جنوری 2010 کو ہیٹی میں 7 درجے کے زلزلے نے دو لاکھ 22 ہزار سے زیادہ زندگیوں کے چراغ گل کر دیے تھے۔
3-چین کا زلزلہ
12 مئی 2008 میں چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 7 اعشاریہ 8 قوت کے زلزلے میں 87 ہزار افراد ہلاک اور پونے چار لاکھ زخمی ہو گئے تھے۔
4- پاکستان کا زلزلہ
8 اکتوبر 2005 میں پاکستان کے شمال اور متنازع کشمیر کے علاقوں میں 7 اعشاریہ 6 طاقت کے زلزلے میں 73 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔
نوٹ: ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔
جب زلزلہ آئے تو کیا احتیاط کریں
اکتوبر آٹھ 2005 کو پاکستان کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں زلزلے سے 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوئے.
۱-اپنے ہوش و حواس برقرار رکھیں
جب بھی کہیں پر اپ زلزلے کے جھٹکے محسوس کریں تو پزل نہ ہوان بلکہ اپنے ہوش و حواس قابو میں رکھیں۔ اپنے رب کو یاد کریں اور اس سے مدد مانگتے رہیں سورہ الزلزال پڑہیں

فورا ہاتھوں اور پیروں کے بل زمین پر بیٹھ جائیں:
اپ نے ایسی تصاویر دیکھنا غیر معمولی امر نہیں جب لوگ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی عمارت سے باہر بھاگ رہے ہوتے ہیں مگر اسی وجہ سے اکثر ہلاکتیں ہوتی ہیں جن کی روک تھام ممکن ہوتی ہے: خوفزدہ ہو کر بغیر سوچے سمجھے بھاگنے، اوپر کی منزل سے چھلانگ لگانے اور چیخنے چلانے سے پرہیز کریں۔اپ نے بھاگنا نہیں بلکہ جہاں ہیں وہاں بیٹھ جاہیں فوری طور پر ہاتھوں اور پیروں کے بل زمین پر بیٹھ جائیں اور کسی کمرے میں ہیں تو لکڑی کی ڈیسک یا میز کے نیچے پناہ لے لیں بشرطیکہ وہ شیشے کی نہ ہو اپ زلزلہ کے جھٹکے رکنے تک وہاں سے باہر نہ نکلیں۔بھاری فرنیچر سے دور رہیں فرنیچر آپ پر گر بھی سکتا
۲- گاڑئ سے باہر نہ نکلیں
اگر اپ گاڑی پر ہیں تو رفتار کم کر لیں اور گاڑی میں ہی بیٹھے رہیں
۳- کوشش کریں باہر آجایں
چھت سے باہر نکل آئیں اور کسی ایسی جگہ رک جائیں جس کے قریب عمارت، درخت اور بجلی کی تاریں نہ ہو۔ کھلی جگہ پر چلے جانا چاہیے۔ اگر ممکن نہ ہو کمرے کے اندر ہی رہیں ایک تقیہ لیں اس سے سر کو اور گردن کو ڈھانپ لیں۔ یا کمرے میں ہی رہیں
۴- سوئچز کو بند کر دیں
ممکن ہو تو پانی، بجلی اور کیس کے سوئچز بند کر دیں۔ زلزلہ کے دوران اکثر ایسا ہوتا ہے تو اگر کیس لیک ہو جائے تو ماچس جلانے، سیگریٹ پینے سے گریز کریں
۵-ٹوٹنے والی چیزوں سے دور رہیں
لفٹ؛ شیشے والی کھڑکیوں اور لڑھکنے والے فرنیچر سے دور رہیں اگر کوئی بجلی کی تار ٹوٹ کر گاڑی پر آتی ہے یا چھت پر گرتی ہے تو اس سے دور رہیں۔
۶-پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائڈ کا خیال رکھیں
پاکستان کے ناردرن میں زلزلے زیادہ آتے ہیں اس لیے اگر آپ کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں تو زلزلے کی صورت میں اس بات کا خیال رکھیں کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئی پتھر آپ کی جانب نہ گر پڑے۔