یوم یکجہتی کشمیر کی شام آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام

یوم یکجہتی کشمیر کی شام آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام ''شام یکجہتی و ثقافت کشمیر'' کے عنوان سے کشمیری ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا

 

تقریب میں سینئر موسٹ وزیر حکومت  خواجہ فاروق احمد، وزیر صنعت و تجارت چوہدری مقبول گجر،ممبر قانون ساز اسمبلی پیر مظہر سعید، سیکرٹری کشمیر کلچر اکیڈمی اعجاز حسین لون،ڈائریکٹر کلچر اکیڈمی فیضان عارف مغل،ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن راجہ اسلم کے علاوہ شہریوں، یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

 

وی او

 

مقامی فنکاروں نے کشمیری شام یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری کلچر اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ڈرامے،ملی نغمے، ترانے،گیت، ٹیبلو اور لوگ گیت پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر موسٹ وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا بنیادی مقصد جموں وکشمیر کے نہتے بہن بھائیوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان اور آزاد خطے کے عوام اپنے نہتے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے لوگوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت آزادی نہیں دیتا ہے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کلچر اکیڈمی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

اوسی