وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کیلئے پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی جس کے بعد گورنر پنجاب نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا۔
پنجاب کی سیاسی صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی پتے شو کر دیے، پی ٹی آئی گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرے گی ساتھ ہی
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کو ہٹانے کیلئے صدر مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں صدر گورنر کو ہٹا سکتے ہیں۔
پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر اکٹھے ہونے کی ہدایت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا صوبے کی سیاسی صورتحال پر اجلاس جمعرات کو ہوگا۔