افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی سربراہی انصاف کی فراہمی پر مامور قاضیوں کا اجلاس ہوا۔
طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قاضیوں کا ہدایت کہ چوروں، اغوا کاروں اور باغیوں کے خلاف معاملات کا بغور جائزہ لیں۔
افغان طالبان کے امیر نے ہدایت کہ وہ معاملات جن میں حدود اور قصاص کی تمام شرعی شرائط پوری ہوتی ہیں ، وہاں حدود اور قصاق کے قوانین نافذ کئے جائیں کیونکہ یہی شریعت کا حکم اور میری ہدایات ہیں اور ان پر عمل واجب ہے۔