اسلام آباد پولیس نے مارچ میں بدامنی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پینٹ، پیپر اور پینسل گنزکے استعمال کا منصوبہ بنالیا۔
حکام کے مطابق پیپرگنز سے100 میٹر تک مارچ کے شرکا کو نشانہ بناکر منتشر کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں 40 ہزار ہزارگنزاور60 ہزارپینٹ اورپیپرگولیاں بھی ذخیرہ کرلی گیئں۔
پولیس کے مطابق پیپرگن کی گولی کی گیس سےانسانی جسم میں شدیدخارش ہوتی ہے اور گولی کی خارش کپڑے تبدیل کرنے پر ہی ختم ہوتی ہے۔
دوسری جانب پینٹ گنز سے گاڑی کی اسکرین رنگدار ہوجائے گا،ڈرائیور گاڑی نہیں چلا سکے گا جبکہ پینسل گنز سے نکلنے والی روشنی سے پولیس کو مظاہرین کےمتعلق سگنل مل سکے گا۔