ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، ریمارکس پاکستان کیخلاف بھارتی دشمنی کی عکاسی کرتے ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد ترقیاتی کام محض دھوکا ہیں، بیان مسئلہ کشمیر کے تاریخی حقائق مسخ کرنے کی بھونڈی حرکت ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت یاد رکھے مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے زمینی حقائق مختلف ہیں، آزاد کشمیر آزاد اور دنیا بھر کیلئے قابل رسائی علاقہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو 75 سال سے وسیع جیل بنارکھا ہے، توسیع پسندانہ ذہنیت کے بھارت کی نظریں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر ہیں۔
عاصم افتخار کاکہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی ڈھانچہ بھی تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، مشورہ ہے بی جے پی قیادت جھوٹے دعوے کرنے سے باز رہے۔