لڑائی جھگڑا؟ ذاتی رنجش ؟ یا ڈکیتی مزاحمت ؟ نیشنل باکسر20 سالہ زبیر خان جان کی بازی ہار گیا۔
4 اکتوبر کو مغلپورہ میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان پر بیٹھا 20 سالہ باکسر زبیر خان گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ اسپتال میں 19 روز موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد نوجوان باکسر دم توڑ گیا۔ اہلخانہ کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرہوا۔
مقتول زبیرخان نیشنل باکسر تھا۔ زبیر خان نے مختلف شہروں میں باکسنگ مقابلے بھی جیتے تھے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔