علماء و مشائخ ملک میں صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل و تعمیرنوکے عزم و عہد

آزادکشمیر کی معروف دینی تنظیم مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام دوسرے علماء و مشائخ کنونشن کے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ جملہ علماء و مشائخ ملک میں صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل و تعمیرنوکے عزم و عہدکااعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں

\وہ اہل اسلام کے برحق نظریات کے تحفظ و فروغ، مساجد اورخانقاہوں کو مفاد عامہ کا مرکز بنانے، لڑائی جھگڑوں اور اختلافات کے حل کیلئے تھانوں،کچہریوں کے بجائے مقامی سطح پرحل کے لئے کردار ادا کریں گے اور مہنگائی کی ستائی عوام کو خود کشی کے بجائے رزق حلال کے حصول کیلئے محنت کرنے کی طرف راغب کیا جائے گا۔

کنونشن میں علماء و مشائخ کی جانب سے اسلاف کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، ناموس رسالت و ختم نبوت کے تحفظ، صحابہ کرام اہلبیت کی ناموس کے تحفظ اور تعلیمات اولیاء کے فروغ کا عہد کیا گیاجبکہ قراردیاگیاکہ ناموس صحابہ و اہل بیت اطہارؓ پرایمان اور ان کا تحفظ اہل سنت کا بنیادی عقیدہ اورجزوایمان ہے

،ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی فرد کی جانب سے مقدس ہستیوں،انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کی شان ِ اقدس میں ہرزہ سرائی کے ارتکاب سے نظام کائنات میں خرابی لانے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے،لہٰذا ایسے لوگوں کو اپنے روئے پر غور کرنا چاہئے اور اولیاء کرام ؒ کی تعلیمات کو مشعل راہ بناناہوگا۔کنونشن کی صدارت صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی نے کی، کنونشن سے مفتی اعظم پاکستان سربراہ تنظیم المدارس اہلسنت علامہ مفتی منیب الرحمان،پروفیسرڈاکٹر علامہ نعیم الدین الزھری،علامہ پروفیسر ضیاء الحق ہزاروی،ناظم امور دینیہ علامہ مفتی نزیر احمدقادری سمیت دیگرجیددعلماء کرام نے بھی خطاب کیا۔علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حکومت ریاست میں امن اور ترقی وخوشحالی کیلئے بے لاگ احتساب کرے،ماضی میں کی گئی کرپشن اور بدعنوانیوں کو بھی منظر عام پر لاکر ذمہ دارافراد کو کیفرکردارسے بے نقاب کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment