13 جولائی 1931 کے موقع پر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین (وستارۂ پاکستان) کی صدارت میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد

 جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اولڈھم میں 13 جولائی 1931 کے موقع پر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین (وستارۂ پاکستان) کی صدارت میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا کانفرنس میں برطانیہ بھر میں مقیم کشمیریوں نے شرکت کی اور یوم شہدائے کشمیر اس تجدید کے ساتھ منایا کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گےشہدائےکشمیر کے مشن کی تکمیل اور سفارتی محاذ پر تحریک آزاد کشمیر کی سرگرمیاں جاری رہیں گی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے اور تیرہ جولائی 1931 کے شہدا کے مشن اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے برطانوی پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں اور برطانیہ کے مختلف ایوانوں میں بیرون ملک بسنے والی کشمیری اپنے دوستوں کی معاونت سے تحریک آزادی کشمیر کا سفر جاری رکھیں گے برطانیہ پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر پارکیمنٹری گروپ کی چئیرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھام کی طرف سے پارلیمنٹ کے اندر اور جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے ساتھ مل کر مسلۂ کشمیر کو برطانوی حکمرانوں، یورپی ایوانوں، انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ تک موثر انداز میں آواز پہنچائی جا رہی ہے جے کے ایل ایف راہنما محمد یسین ملک کو سزاۓ دلوانے کے بھارتی اقدامات کی رکاوٹ کیلئے برطانوی وزیراعظم ، وزیر خارجہ، یورپی یونین میں فارن افئیرز اور انسانی حقوق کی کمیٹی اور اسی طرح انسانی حقوق کے عالمی ادارے میں انسانی حقوق کے نمائیندوں کو خطوط لکھے جائیں گے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں لوٹن ساوتھ کی ممبر آف پارلیمنٹ ریچل اوپکن وزیر خارجہ سے اٹھارہ جولائی کو پارلیمنٹ میں سوالات بھی کریں گی۔ جبکہ اے پی پی جے کی درخواست پر مختلف کونسلوں میں قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی تاکہ یسین ملک کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کی جا سکیں۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے آۓ ہوۓ کشمیری اور پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیات نے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ تمام شہیدوں و غازیوں اور مجاھدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بند کروانے کے عزم کا اظہار کیا گیا کانفرنس میں نظامت کے فرائض پروفیسر تیمور شفیق نے ادا کیے اس موقع پر ایم پی ڈیبی ابراھام ، لارڈ مئیر آف مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار، لارڈ مئیر آف سٹوک آن ٹرینٹ ماجد خان، مئیر آف بولٹن کونسلر محمد ایوب، مئیر آف بلیک برن کونسلر پرویز اختر، جموں کشمیر تحریک حق خوداردیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں، سردار عبدالرحمان خان، نائیلہ شریف، ہیری بوٹا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر راجہ شوکت خالق ایڈوکیٹ، سابق کوآرڈینیٹر راجہ فضل الرحمان ایڈوکیٹ، سابق مئیر آف سٹوک چودھری باغ علی، سابق مئیر آف اولڈھم عتیق الرحمان ، ڈی ایم ڈیجٹل ٹی وی کے CEO ڈاکٹر لیاقت ملک ، ڈاکٹر محمد یونس پرویز، ڈاکٹر نئیر عابدی CEO ڈی ایل، ایڈوائزر ٹو سپیکر نیشنل اسمبلی آف پاکستان کے راجہ عبدالجبار بھٹی، راجہ پرویز اشرف، اولڈھم کے سابق مئیر شعیب اختر، چئیرپرسن JKSDMI چیشئیر نینا رانیہ خان، چئیرپرسن لنکا شائر کونسلر نویدہ خان، چئیرپرسن مس آسیہ حسین، ثمینہ خان، سابق مئیر آف بری کونسلر شاہینہ ہارون، عمران خلیل ملک صدر پی ٹی آئی یوکے، بیرسٹر اظہر محمود شیفیلڈ، بیرسٹر عابد حسین اولڈھم، کونسلر امجد وزیر MBE ڈپٹی لیڈر آف سٹوک کونسل، میرپور شہر سے تشریف لاۓ ہوۓ سابق انجمن تاجراں کے صدر راجہ خالد محمود ، سٹی کے کونسلر چودھری راحیل شفیق ، اور متعدد راہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ چئیرمین JKSDMI راجہ نجابت حسین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت پاکستان کو انہیں ستارہ پاکستان دینے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر تمام مقررین نے APPG کی چئیرپرسن ڈیبی ابراھام اور ان کے ساتھیوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ کے تمام شہروں میں مقیم کشمیری و پاکستانی اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ جو لابنگ میں مصروف عمل ہیں کو درخواست کریں گے کہ وہ APPG کا حصہ بن کر ہاتھ مضبوط کریں اور جموں کشمیر تحریک حق خوداردیت کی سرگرمیوں کی نہ صرف حمائت کریں بلکہ ان میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ بھارت کے ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے اندر کردار ادا کریں۔جموں کشمیر تحریک حق خوداردیت انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین راجہ نجابت (ستارۂ پاکستان) نے اگلے تین ماہ کے دوران برطانیہ کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کرنے کیلئے خواتین، پروفیشنلز، کاروباری شخصیات کو تحریک آزادی کشمیر منظم کرنے اور برطانیہ، پاکستان و آزاد کشمیر میں عوامی فلاح بہبود کیلیے مشاورت کا عمل بھی مکمل کیا اور اس موقع پر پروفیسر تیمور شفیق نے مختلف حوالوں سے کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ برٹش پاکستانی بزنس مین اور تجارت پیشہ افراد اپنے آپ کو منظم کریں بلکہ یہاں کی سیاست کا حصہ بن کر یہاں سے سماجی و قومی اور بین الااقوامی معاملات میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس کیلئے JKSDMI کی پوری قیادت معاونت و سرپرستی کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ سیاسی جماعتوں سے منسلک مقررین نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کا اس قدر مینڈیٹ دینے کا بھی بہت شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے وہ برطانیہ کے قابل فخر شہری ہونے ، برطانیہ کی سلامتی کے حامی اور معاشرتی بہبود کے ساتھ ساتھ کشمیر کی پرامن جدوجہد آزادئ میں بھی جاندار کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر جہاں شہداء کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا وہاں مجاھد اوّل سردار عبدالقیومخان (مرحوم) کو ان کی آٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ان کی کشمیر کیلئے خدمات، نظریات و افکار پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ کشمیری کی جدوجہد آزادی میں اپنی ساری زندگی، اپنے شب و روز عطا کرنے والے عظیم سپاہی فدا حسین کیانی کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اولڈھم کی دو شخصیات حاجی منظور احمد خالق آباد اور چودھری محمد اعظم ڈارلڈہ کی وفات پر بھی ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوۓ ان کی فلاحی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ تقریب میں پریسٹن، بولٹن، برنلے ، بری، اولڈھم، مانچسٹر ، آشٹن، لیڈز، بریڈفورڈ، نیوکیسل، مڈلزبراہ ، ڈربی ، ناٹنگھم، سٹوک آن ٹرینٹ، والسل، برمنگھم اور دیگر شہروں سے کشمیری اور پاکستانی عوام نے بھرپور شرکت کر کے اس کانفرنس کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر سردار عبدالرحمان خان سرپرست اعلی JKSDMI نے تفصیل سے تیرہ جولائی 1931 کے ان بائیس شہیدوں کی تاریخی حوالوں سے حاضرین کو آگاہ کیا اور تنظیم کے تمام عہدیداروں نے مل کر راجہ عدیل سلیم، حاجی آصف حسین چنال، صوفی محمد اکبر، صابرہ چوہدری، طارق جاوید، راجہ مسعود حسین کاکڑ وی ، راجہ راشد حسین چیئرمین امید ویلفیئر ٹرسٹ، آزاد قدیر اور امجد حسین مغل جاوید طارق صابرہ ناہید کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ کانفرنس کامیاب ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment