پی ایس ایل میچز معمول کے مطابق ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس آفس حملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز معمول کے مطابق کرائیں گے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور پی ایس ایل کی ٹیمز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی آفس پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز کو اپنے زون سے پولیس نفری بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Comments (0)
Add Comment