اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا زور ٹوٹ گیا، ہنڈریڈ انڈیکس میں شدید مندی

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید منفی اثر ڈالا ہے۔

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان کسی معاہدے کے بغیر ہی مذاکرات ختم ہوگئے ہیں ، جس نے حصص بازار پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔

جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہار 466 پوائنٹس پر موجود تھا۔

کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا اثر غالب رہا۔ صبح ساڑھے 11 بجے تک ہنڈریڈ انڈیکس میں 404 پوائنٹس کی کمی واقع ہوچکی تھی۔

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کی طرح کے ایس ای 30 اور آل ٹائم سیئرز انڈیکس میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی وجہ آئی ایم ایف سے ڈیل میں تاخیر ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment