الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو لکھے گئے خط میں پرویزخٹک نے لکھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نگراں حکومت کے معاملات میں براہ راست مداخلت کر رہے ہیں۔ گورنر کی مداخلت سے صوبائی انتخابات متنازع ہونے کا امکان ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کا کام اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندر پولنگ کے دن کا تعین کرنا ہے مگر گورنر کے اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹوں ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے الیکیشن کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے گورنر کو نگراں حکومت کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔