پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم بچی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں میڈیکل کرایا جائے گا۔
سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار کو تحقیقات کی نگرانی کی ہدایت کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔