چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
عمران خان پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
اس سے قبل یکم فروری کو عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کیس خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔
تحریری جواب میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے، اسلام آباد ہائی کورٹ ٹیریان سے متعلق ڈیکلریشن کا جائزہ آئینی دائرہ اختیار میں نہیں کرسکتی۔