ترجمان کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچز کے خفیہ خانوں سے برآمد غیر ملکی سامان میں مضرصحت چھالیہ، غیر ملکی کپٹرا، گاڑیوں کے اسپئیر پاٹس، ٹائر اور غیر ملکی سگریٹ شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق برآمد سامان میں غیر ملکی ٹائلز، کراکری اور شٹرنگ کا سامان بھی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب آج وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کروڑ روپے سے زائد ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔