ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملتان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد حماد کو گرفتار کیا گیا، جس سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور کالعدم تنظیم کے اسٹیکرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔