پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کارکنان نے ہمارے کارکنان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کا ایک کارکن زخمی ہوا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کلب واقعے کے مقدمے کیلئے آرٹلری تھانے ٹی ایل پی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کارکنان نے ریلی میں شریک گاڑیوں کے شیشے توڑے،ریلی میں خواتین بھی شریک تھیں۔
خیال رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کراچی پریس کلب کے باہر مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ایک ریلی پریس کلب پہنچی تاہم اس سے قبل وہاں پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اسی دوران تحریک لبیک اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔