راولاکوٹ کی سر زمین پر پہلی بار کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کے لیے Kzk فاٶنڈیشن نے اتنی بڑی تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں مدرسہ نورالہدی کے بچوں نے شاندار تقاریر کیں اور کشمیر پر ٹیبلو پیش کر کے ایک انوکھے انداز میں اپنی یکجہتی اور اپنی آزادی کے جذبے کو پیش کیا۔ راولاکوٹ کی بیٹی kzk فاٶنڈیشن کے چیٸر پرسن خدیجہ زرین خان نے اپنی سر زمین پر کھڑے ہو کر مودی جیسے ظالم اور جابر حکمران کو للکار کر کہا کہ وہ ہمارے جذبہ آزادی کو کسی صورت دبا نہیں سکتا۔ حاضرین نے سنہرے الفاظ میں محترمہ کی خدمات کو سراہا اور ان کے جذبے کو سلام پیش کیا ۔ مدرسہ نور الہدی کی جانب سے فاٶنڈیشن کے ممبران کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ آج راولاکوٹ کی سر زمین پر کھڑے ہو کر اور معصوم بچوں کے حوصلے اور جذبے دیکھ کر اس بات کا یقین ہوا کہ کشمیر کا ہر بچہ ، بوڑھا اور جوان ، کشمیر کی ہر ماں ، بہن اور بیٹی اپنی آخری سانس تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑتی رہے گی کیونکہ یہ ہماری جنگ ہے اور اسے اب نے مل کر لڑنا ہے ۔ ہم سب نے برہان وانی بننا ہے ۔ سید علی گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھنا ہے اور یاسین ملک کی آواز بن کر مودی کو پیغام دینا ہے کہ تم ہمیں قید کرو یا سولی دو جو کرنا ہے شوق سے کرو لیکن تمہارے ناپاک عزاٸم تب تک کامیاب نہیں ہوں گے جب تک آخری کشمیری کی رگوں میں آزادی کے جذبے سے لبریز خون دوڑ رہا ہے ۔ آج راولاکوٹ کے سر زمین پر لوگوں کے حوصلے دیکھنے کے قابل تھے ۔ ریلی میں موجود شرکا ٕ نے ایٸر پورٹ پر اپنی ریلی کا اختتام کیا اور ہاتھوں کی زنجیر بناٸی ۔ ہال کے باہر لگے ہوۓ پردے پر تمام شرکا ٕ نے اپنے انے تاثرات درج کیے ۔ آج وہاں سے ہم سب اس عزم اور حوصلے کے ساتھ نکلے ہیں کہ ہم اپنی آخری سانس تک سرحد کے پار موجود کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب بھی ایسا کوٸی بھی موقع ہو گا ہم سب مل کر اسی طرح ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر بھارت کو پیغام دیں گے کہ ہم متحد ہیں اور بھارت ہمیں منتشر کسی صورت نہیں کر سکتا ۔ kzk فاٶنڈیشن سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران کو سلام جنہوں نے ایک بہترین پروگرام تشکیل دیا اور دودراز علاقوں سے سردی کے باوجود سفر کر کے راولاکوٹ پہنچے اور محترمہ خدیجہ زرین خان صاحبہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔