ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے تربت میں جدید طبی آلات سے آراستہ اسپتال کا افتتاح کیا۔ اسپتال کے قیام سے تربت کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
نیول چیف کو تربت میں تعینات پاک بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ بھی دی گئی۔ دورے کے دوران نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی حربی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں کے عوام کی بہتری کے لئے پر عزم ہے۔